Hajj Map Complete Guide Step By Step Pdf.

hajj and umrah guide

:حج اور عمرہ قدم بقدم

آسان حج تمتع یعنی عمرہ علیحدہ احرام سے اور حج علیحدہ احرام سے کرنے کے لیے مذکورہ نقشہ کی مدد سے سمجھائی گئی ہے۔

:عمرہ کا طریقہ

احرام باندھ کر نیت کرنا۔ حرم پہنچ کر عمرہ کا طواف کرنا۔ مقام ابراہیم کے پاس دو رکعت واجب طواف پڑھنا۔ عمرہ کے لیے صفا مروہ جاکر سعی کرنا۔ حلق یا قصر کرکے عمرہ مکمل کرنا۔

:حج کا طریقہ

آٹھ ذی الحجہ حج کا احرام باندھ کر حج کی نیت کرکے منی روانہ ہونا ہے۔ آٹھ ذی الحجہ کا دن منی میں گزارنا ہے۔ نو ذی الحجہ کی صبح عرفات کے لیے نکلنا ہے۔ عرفات پہنچ کر بعد از زوال وقوف عرفات کرنا ہے۔ نو ذی الحجہ مغرب کے وقت عرفات سے نماز مغرب پڑھے بغیر مزدلفہ کے لیے نکلنا ہے۔ مزدلفہ پہنچ کر مغرب اور عشاء جماعت کے ساتھ پڑھنا ہے۔ مزدلفہ میں رات گذار کر دس ذی الحجہ صبح سفیدی کے بعد جمرات کی طرف نکلنا ہے۔ بڑے شیطان کو سات کنکریاں مارکر قربانی کے لیے نکلنا ہے۔ حدود حرم کہیں بھی قربانی کرکے حلق یا قصر کرنا ہے۔ اب احرام کھول کر طواف زیارت کرنا ہے۔ طواف کے سات چکر پورے کرنے کے بعد دو رکعت واجب طواف مقام ابراہیم کے پاس یا اس کے سیدھ میں کہے بھی پڑھی جائے۔ اس کے بعد سعی کرنا ہے۔ اب واپس منی جاکر گیارہ اور بارہ ذی الحجہ تینوں شیطانوں کو بالترتیب سات سات کنکریاں دوپہر زوال کے بعد مارنا ہے۔ اگر تیرہ ذی الحجہ کا دن منی میں تھا تو تیرہ ذی الحجہ کو بھی کنکریا ماری جاتی ہے۔ اب واپسی سے پہلے طواف وداع کرنا ہے۔