hajj umrah

چیدہ نکات برائے پر یس کا نفر نس حج پالیسی 2024

چیدہ نکات برائے پر یس کا نفر نس حج پالیسی 2024

حج 2024 کیلئے اٹھائے گئے تاریخی اقدامات

حج اخراجات گذشتہ سال سے کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
سرکاری عازمین حج کو سفر حج کیلئے مخصوص رنگت اور شناخت والی مندرجہ ذیل ضروری اشیاء مفت فراہم کی جائیں گی۔

.فضائی سفر کیلئے (30 کلو گنجائش کا حامل QR کوڈنگ والا بڑا سفری بیگ
.فضائی سفر کیلئے 7 کلو گنجائش والا سفری بیگ (ہینڈ کیری)
پاکستانی خواتین کی آسان شناخت کیلئے مخصوص رنگ کا سکارف
مرد عازمین حج کیلئے احرام بیلٹ
جوتے رکھنے کیلئے مرد و خواتین عازمین حج کیلئے شوبیگ

چیدہ نکات برائے پر یس کا نفر نس حج پالیسی 2024

چیدہ نکات برائے پر یس کا نفر نس حج پالیسی 2024

سعودی عرب میں 40 روزہ قیام کے لیے 7جی بی ڈیٹا کی حامل موبائل سم فراہم کی جائے گی۔
حجاج کی تربیت، ٹریکنگ اور رہنمائی کیلئے لازمی موبائل اپلی کیشن جو آن لائن اور آف لائن یکساں مفید ہو گی۔
کراچی ایئر پورٹ سے جانے والے عازمین حج کی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شمولیت جبکہ لاہور ایئر پورٹ کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
عازمین حج کی آراء کی روشنی میں 20 تا 25 دن کے شارٹ حج پیکیج کا اجراء کیا جارہا ہے۔
مکہ میں ماضی کی شیئر نگ رہائش کے ساتھ ساتھ پہلی بار فیملیز کیلئے اضافی اخراجات کی ادائیگی پر 2 بیڈ اور 3 بیڈ کے الگ کمروں کے انتخاب کی سہولت دی گئی ہے۔
مدینہ منورہ میں 8 دن قیام کے ساتھ ساتھ مختصر قیام (3تا5 روز) کی سہولت دی گئی ہے۔ مختصر قیام کے اخراجات کم رکھے گئے ہیں۔
اکانومی پیکیج کے مکتب کی کیٹیگری ڈی ہے جبکہ سپانسر شپ سکیم کیلئے اضافی اخراجات کی ادائیگی پر مکتب سی کی سہولت مل سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *