تحریر: فرخ سراج
الحمدلله حج 2023 بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ منسٹری کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق حج 2024 کیلیے حج پالیسی اکتوبر یا نومبر 2023 میں آنے کا امکان ہے۔ عموماً حج پالیسی آنے کے چند دن کے بعد حج ایپلیکیشنز جمع کرانے کا پراسس شروع ہوجاتا ہے۔ اس حساب سے وہ عازمین جو حج پہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ ابھی سے اپنے ضروری ڈاکومنٹس تیار کرنا شروع کردیں تاکہ جس وقت حج ایپلیکیشنز جمع کرانے کا وقت شروع ہو وہ سہولت کے ساتھ اپنی ایپلیکیشنز جمع کراسکیں۔ تجربہ یہ ہے کہ اگر پہلے سے تیاری شروع کر لی تو آگے بہت سہولت ہوتی ہے۔
الله پاک آسانی کا معاملہ فرمائیں ۔آمین
ذیل میں ضروری ڈاکومنٹس کی لسٹ، ان کی کم سے کم ایکسپائری ڈیٹس بتاٸ گٸی ہیں اورساتھ کچھ اہم ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ اسکے مطابق اپنی تیاری شروع کردیں۔
:مشین ریڈایبل پاسپورٹ
اس کی کم سے کم میعاد (ایکسپاٸری) 17 یا 18 دسمبر 2024 ہونی چاہٸے۔ اگراس سے کم ہےتو ری نیو کروانا پڑے گا۔
:شناختی کارڈ
نادرا کا جاری کردہ کار آمد (valid) اصل شناختی کارڈ۔
اوورسیز پاکستانیوں کیلٸے NICOP کی ایکسپاٸیری 20 دسمبر 2024.
:تصاویر
حج کیلٸے مخصوص ساٸز و بیک گراٶنڈ کی دس تصاویر۔ ایپلیکیشن جمع کرانے سے کچھ دن پہلے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔
:وارث کے شناختی کارڈ کی کاپ
وارث کےشناختی کارڈ کی کاپی۔ ایپلیکیشن جمع کرانے سے کچھ دن پہلے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔
:بلڈ گروپ
بلڈ گروپ معلوم ہونا ضروری ہے۔ حج فارم پہ اس کا اندراج ہوگا۔
:حج پیکیج
حج 2023 میں فاٸنل سرکاری پیکیج حجاج کو رقم کی واپسی کے بعد کوٸ دس لاکھ کے قریب بنا تھا۔ فاٸنل پیکیج کی رقم تو حج پالیسی میں ہی بتاٸ جاٸے گی لیکن حج 2024 کی تیاری کیلٸے ابتداٸ طور پر اندازاً ہم اتنا ہی پیکیج تصور کرلیتے ہیں اور اسی حساب سے رقم کے بندوبست کرنے کا حساب کتاب بھی کرلیتے ہیں کہ اس رقم (یا کچھ اوپر نیچے) کو ایپلیکیشن کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔ اگر حج درخواستیں نومبر 2023 میں جمع ہونی شروع ہوگٸیں (جس کا خاصا امکان ہے) تو اس وقت درخواست کے ساتھ پوری رقم جمع کرانی ہوگی۔
:شارٹ حج پیکیج
منسٹری ک طرف سے موصول اطلاعات کے مطابق سال 2024 کے حج کیلٸے شارٹ حج پیکیج کا بھی اعلان متوقع ہے جو کہ 20 سے 25 دن کی مدت کا ہونے کا امکان ہے۔ مزید تفصیلات حج پالیسی میں بتاٸ جاٸیں گی۔ اس حوالے سے عازمین سے گزارش ہے کہ اگر شارٹ پیکیج کا اعلان ہوا تو اپنا فیصلہ ابھی سے کرلیں۔
:باٸیو میٹرک
قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین حج کو پچھلے دو سالوں کی پریکٹس کے مطابق اپنا پاسپورٹ بینک میں جمع کرانے سے پہلے باٸیو میٹرک خود سے کرنا پڑے گا۔ یہ باٸیو میٹرک اچھی ریزولوشن کے کیمرہ والے موباٸل سے ہوتا ہے۔ عازمین یا تو خود سے ایسا موباٸل لے لیں یا اس وقت کسی سے عاریتاً موباٸل لے کے یہ کام کرنا پڑے گا۔ وقت آنے پر اس کیلٸے رہنماٸ فراہم کی جاٸے گی ان شاء اللہ۔
باٸیو میٹرک کرنے کے بعد پاسپورٹ بینک جمع کرانے سے پہلے اس کے پہلے صفحے (دونوں ساٸیڈز) کی انتہاٸ صاف و واضح دو کلر کاپیاں کرواکے رکھ لیں اورکچھ بلیک اینڈ واٸیٹ بھی کہ پاسپورٹ بینک میں جمع کرانے کے بعد حج پہ جانے سے دو دن پہلے ہی واپس ملتا ہے۔
شناختی کارڈ کی بلیک اینڈ واٸیٹ کٸ کاپیز بھی کراکے رکھنا ہوں گی تاکہ ایپلیکیشن کے ساتھ جمع ہوسکیں۔
:اسمارٹ فون کا استعمال
عازمین حج ابھی سےاسمارٹ فون کا استعمال سیکھ لیں اور اسے اپنے ساتھ لازمی لے کے جاٸیں۔ اب کٸ کاموں مثلاً ریاض الجنة میں نوافل کا پرمٹ موباٸل ایپ نسک سے ہی ملتا ہے اس کے بغیر جانے نہیں دیا جاتا۔ مزید یہ کہ عمرہ کیلٸے بھی خانہ کعبہ والے صحن میں جانے کیلٸے پرمٹ کی پالیسی لاگو ہے، اس لٸے اگر عازمین کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے تو وہ یہ پرمٹ نہیں لےسکیں گے۔ عازمین کو چاہٸے اس کو خرید لیں اور ساتھ لے کے جاٸیں تاکہ اس کے ذریعے پرمٹ لے سکیں۔
:کوویڈ ویکسین
کوویڈ ویکسین کی پالیسی سرکاری سطح پہ ابھی بھی ختم نہیں ہوٸ ہے لیکن کچھ نہیں معلوم حج پہ دوبارہ نہ لاگو کردیں۔ اس معاملے میں منسٹری کی دی گٸی ہدایت پہ عمل کریں۔
(تمام تفصیلات کیلٸے منسٹری کے اعلانات کا انتظار کریں)۔
مشورہ ہے کہ اوپر دی گٸی پوسٹ کے مطابق ابھی سے تیاری شروع کردی جاٸیں۔